امریکہ کے شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں اتوار کو ہالی وڈ کے سب سے معتبر ایوارڈ 'آسکرز 2022' کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ گزشتہ برس عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے تقریب ورچوئل منعقد کی گئی تھی لیکن اس بار تین میزبانوں نے تقریب کو سجایا۔ کامیڈین ایمی شومر، وانڈا سائکس اور اداکارہ ریجینا ہال نے آسکر کی تقریب کی میزبانی کی۔ ایوارڈ شو میں ہالی وڈ کے اداکاروں، ہدایت کاروں اور دیگر نامور شخصیات نے چار چاند لگائے۔
آسکرز 2022: رنگا رنگ تقریب کی جھلکیاں

9
فلم 'دی آئز آف ٹیمی فے ' کے لیے اداکارہ جسیکا چیسٹین کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔

10
پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضوان احمد(رض) نے اپنی کو پروڈیوس فلم 'دی لونگ گڈبائے' کے لیے لائیو ایکشن شارٹ فلم کا آسکر ز جیت لیا۔

11
بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ فلم 'دی پاور آف دی ڈوگ' کو ملا۔

12
بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم 'ویسٹ سائڈ اسٹوری' کے ذریعے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ آریانا ڈیبوس نے جیتا۔