امریکہ کے شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں اتوار کو ہالی وڈ کے سب سے معتبر ایوارڈ 'آسکرز 2022' کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ گزشتہ برس عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے تقریب ورچوئل منعقد کی گئی تھی لیکن اس بار تین میزبانوں نے تقریب کو سجایا۔ کامیڈین ایمی شومر، وانڈا سائکس اور اداکارہ ریجینا ہال نے آسکر کی تقریب کی میزبانی کی۔ ایوارڈ شو میں ہالی وڈ کے اداکاروں، ہدایت کاروں اور دیگر نامور شخصیات نے چار چاند لگائے۔
آسکرز 2022: رنگا رنگ تقریب کی جھلکیاں

1
امریکہ کے شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں اتوار کو 'آسکرز 2022' کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔

2
ہالی وڈ کے اداکاروں، ہدایت کاروں اور دیگر نامور شخصیات نے تقریب کی رونقیں بڑھائیں۔

3
اس بار آسکرز میں ایک نہیں بلکہ تین میزبانوں نے تقریب کو سجایا۔

4
کامیڈین ایمی شومر، وانڈا سائکس اور اداکارہ ریجینا ہال نے آسکر کی تقریب کی میزبانی کی۔