۔
اسپین میں جسموں پر سیاہ رنگ ملنے کا انوکھا میلہ
اسپین کے جنوبی صوبے گرانادا کے دو قصبوں ’گوڈکس اور بازا‘ میں ہر سال ایک انوکھا میلہ منایا جاتا ہے جس میں شریک افراد سڑکوں پر نکل کر اپنے جسم پر سیاہ گریس ملتے ہیں۔ یہ میلہ 15 ویں صدی میں ہونے والے ایک چوری کے واقعے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

1
اسپین میں جسموں پر سیاہ رنگ ملنے کا میلہ ہر سال ستمبر میں منایا جاتا ہے جس میں تقریباً 15 ہزار افراد حصّہ لیتے ہیں۔

2
اسپین میں 15 ویں صدی میں چوری کا ایک واقعہ ہوا تھا جس میں چور نے گرجا گھر سے کچھ مذہبی تصاویر چرائی تھیں۔

3
چور کو پکڑنے کے لیے لوگ اس کے پیچھے بھاگے تھے اور چور پر سیاہ رنگ پھینکنے لگے۔

4
اس چوری سے دو دیہاتوں کے درمیان لڑائی بھی ہوئی تھی۔ گوڈکس اور بازا کے مقامی لوگ اسی لڑائی کی یاد میں یہ تہوار مناتے ہیں۔