اسرائیل کے جنگی طیاروں نے فلسطین کے علاقے غزہ کے ایک بازار پر بمباری کی ہے جس میں کم از کم 17 فلسطینی ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق فضائی حملہ شجائیہ کے علاقے میں ایک سبزی منڈی پر کیا گیا جس کے بعد اسرائیلی توپ خانے نے علاقے پر شدید بمباری بھی کی۔
غزہ: بازار پر اسرائیلی بمباری

1
فلسطین کے علاقے غزہ کی ایک مارکیٹ پر اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

2
فلسطینی حکام کے مطابق جس بازار کو نشانہ بنایا گیا وہاں پھلوں اور سزیوں کی دکانیں تھیں

3
بدھ کو اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے لوگوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

4
ایک فلسطینی اسرائیل کے حملے میں زخمی ہونے والے ایک فلسطینی بچے کو گود میں اُٹھائے ہوئے ہے