عراق کے دارالحکومت بغداد میں ائیر پورٹ پر فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ تہران میں ادا کی گئی۔ پیر کو ہونے والے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، صدر حسن روحانی اور جنرل قاسم سلیمانی کے بعد قدس فورس کے سربراہ مقرر کیے گئے جنرل إسماعيل قاآنی بھی جنازے میں شریک ہوئے۔
تہران میں جنرل قاسم سلیمانی کی نمازِ جنازہ ادا

1
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی صدر حسن روحانی قاسم سلیمان کی میت کے قریب کھڑے ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے دعا کرائی۔ قاسم سلیمان کی میت اتوار کو عراق سے ایران لائی گئی تھی۔ ان کے جسد خاکی کے ساتھ ہی ایرانی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی کی میت بھی موجود تھی۔

2
جنرل قاسم سلیمانی ایران کی قدس فورس کے سربراہ تھے۔ حملے میں ان کے ساتھ ساتھ ایرانی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندس بھی مارے گئے۔ ان پر عراقی دارالحکومت بغداد میں جمعہ تین جنوری کو امریکہ نے فضائی حملہ کیا تھا۔

3
قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں عام لوگوں اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر لوگوں نے قاسم سلیمانی کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھائی ہوئی تھی۔

4
جلوس جنازہ میں شرکا کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا جا رہا تاہم ہزاروں افراد نے اظہار عقیدت کے طور پر قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں شرکت کی۔