عراق کے دارالحکومت بغداد میں ائیر پورٹ پر فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ تہران میں ادا کی گئی۔ پیر کو ہونے والے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، صدر حسن روحانی اور جنرل قاسم سلیمانی کے بعد قدس فورس کے سربراہ مقرر کیے گئے جنرل إسماعيل قاآنی بھی جنازے میں شریک ہوئے۔
تہران میں جنرل قاسم سلیمانی کی نمازِ جنازہ ادا

5
جلوس جنازہ میں شامل افراد نے قاسم سلیمانی سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

6
قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں بیشتر نوجوانوں نے اپنے سروں پر سرخ پٹیاں بھی باندھی ہوئی تھیں اور وہ جوشیلے انداز میں امریکہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

7
ایرانی جنرل کے جنازے کے جلوس میں شریک افراد ماتم بھی کر رہے تھے جب کہ اس دوران اسپیکرز پر بلند آواز میں مختلف ترانے بجائے جا رہے تھے۔

8
عراق میں امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر فوجی حکام کی میتیں ایران کے قومی پرچم میں لپیٹی گئی تھیں۔