۔
جرمنی میں گاڑیوں کی عالمی نمائش
جرمنی میں ہر دو سال بعد گاڑیوں کی ایک عالمی نمائش منعقد کی جاتی ہے۔ رواں سال ہونے والے فرینک فرٹ آٹو شو 2019 میں دُنیا بھر سے مشہور کار ساز اداروں نے اپنی نئی اور کانسیپٹ گاڑیوں کے ماڈلز کو نمائش کے لیے پیش کیا۔ لیکن فورڈ کے علاوہ کسی امریکی کار ساز ادارے نے اس شو میں اپنی گاڑیاں متعارف نہیں کرائیں۔

5
’مرسیڈیز بینز‘ نے اپنی بجلی سے چلنے والی کانسپٹ کار پیش کی جو 469 ہارس پاور کی طاقت رکھتی ہے۔

6
اٹلی کے مشہور کار ساز ادارے ’لیمبور گھنی‘ نے اپنی گاڑیوں کے نئے ماڈلز پیش کیے جن میں ’سیان ایف کے پی 37‘ نے لوگوں کو اپنی جانب متوجّہ کیے رکھا۔ کار ساز ادارے کی جانب سے پہلی مرتبہ ہائبرڈ کار متعارف کرائی گئی ہے۔ اس کار کی قیمت تقریباً 22 لاکھ ڈالرز ہے۔

7
چینی کار ساز ادارے ’بائٹن‘ نے نیا ماڈل ’ایم بائٹ‘ نمائش کے لیے پیش کیا۔ ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کار کی کمرشل تیاری جلد شروع کر دی جائے گی۔ اس کار میں 48 انچ کی اسکرین نصب کی گئی ہے جب کہ اسٹیرنگ کے درمیان 8 انچ کی اسکرین بھی لگائی گئی ہے۔

8
مرسیڈیز نے خود کار طریقے سے چلنے والی کانسیپٹ کار بھی متعارف کرائی ہے جو بیٹری کے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔