۔
جرمنی میں گاڑیوں کی عالمی نمائش
جرمنی میں ہر دو سال بعد گاڑیوں کی ایک عالمی نمائش منعقد کی جاتی ہے۔ رواں سال ہونے والے فرینک فرٹ آٹو شو 2019 میں دُنیا بھر سے مشہور کار ساز اداروں نے اپنی نئی اور کانسیپٹ گاڑیوں کے ماڈلز کو نمائش کے لیے پیش کیا۔ لیکن فورڈ کے علاوہ کسی امریکی کار ساز ادارے نے اس شو میں اپنی گاڑیاں متعارف نہیں کرائیں۔

9
چینی کار ساز ادارے نے کانسیپٹ ’ایس یو وی‘ آٹو شو میں نمائش کے لیے پیش کی ہے۔ بیٹری کی طاقت سے چلنے والی یہ گاڑی صفر سے 100 کلو میٹر کی رفتار صرف 4 سیکنڈز میں حاصل کر لیتی ہے۔

10
’فاو‘ نے اپنی کانسیپٹ کار ایس 9 بھی نمائش کے لیے شامل کی۔ کار ساز ادارے کا دعویٰ ہے کہ یہ گاڑی 1500 ہارس پاور فراہم کرنے کے ساتھ صفر سے 100 کلو میٹر کی رفتار صرف ڈیڑھ سیکنڈز میں حاصل کر لیتی ہے۔ جب کہ گاڑی کی حدّ رفتار 400 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی گئی ہے۔

11
مرسیڈیز نے 1937 میں بنائی گئی کار کے ماڈل کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے کانسیپٹ سپر کار پیش کی۔ ادارے کی جانب سے کہاگیا ہے کہ یہ کار بجلی سے چلنے کے ساتھ 750 ہارس پاور کی طاقت فراہم کرتی ہے۔

12
بوش نے شٹل سروس کے حوالے سے کانسیپٹ ماڈل آئی او ٹی پیش کی جو ڈرائیور کے بغیر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔