رسائی کے لنکس

مصر: عیسائیوں اور مسلمانوں میں جھڑپیں، پانچ افراد ہلاک


مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے نزدیک ایک قصبے میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے نزدیک ایک قصبے میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق جھڑپیں خصوص نامی قصبے میں ہوئیں جن میں ہلاک ہونے والوں میں چار عیسائی اور ایک مسلمان شامل ہے۔

مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'مینا' نے ہلاکتوں کی تعداد چار بتائی ہے۔

حکام کے مطابق جھڑپوں کا سلسلہ بدھ کی شام چند عیسائی نوجوانوں کی جانب سے مسلمانوں کے ایک مذہبی ادارے کی بیرونی دیوار پر خاکے بنانے کے بعد شروع ہوا۔

'مینا' نے علاقے کے ایک عیسائی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے جھڑپوں کے دوران میں ایک مقامی گرجا گھر پر حملہ کیا اور اس کے بعض حصوں کو آگ لگادی۔

پولیس نے جھڑپوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں 15 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ہنگاموں کے بعد قصبے میں سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری کی تعیناتی کے بعد ہفتے کو صورتِ حال نسبتاً پر امن رہی۔

خیال رہے کہ عرب دنیا کے گنجان ترین ملک مصر کی آٹھ کروڑ سے زائد آبادی میں 10 فی صد قبطی عیسائی ہیں اور ملک کے دیہی علاقوں میں اکثر دونوں برادریوں کے مابین تنازعات جنم لیتے رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG