سعودی عرب میں تاریخ میں پہلی بار خواتین کا ریسلنگ مقابلہ منعقد ہوا۔ جمعرات کو ہونے والے مقابلے میں خواتین ریسلرز روایتی ریسلنگ کاسٹیومز کے بجائے مکمل جسم ڈھانپنے والا لباس پہن کر شریک ہوئیں جب کہ مقابلہ دیکھنے کے لیے شائقین بھی بڑی تعداد میں پہنچے۔
سعودی عرب میں خواتین کا پہلا ریسلنگ مقابلہ

5
نتالیہ نیڈہارٹ کا لیسی ایونز کو ہرانے کے بعد ایک انداز۔

6
سعودی عرب ان غیر معمولی نوعیت کی تقریبات کے ذریعے اپنے 'قدامت پسندانہ' تشخص کو بدلنے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سعودی حکومت کا یہ اقدام بھی ملک میں انٹرٹینمنٹ پر عائد پابندیوں میں نرمی برتنے کی طرف ایک نیا قدم ہے۔

7
سعودی عرب میں یہ تبدیلیاں ولی عہد محمد بن سلمان کے معاشی اور سماجی ایجنڈے کے تحت کی جا رہی ہیں جنہیں مغربی ممالک کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

8
سعودی عرب کی قومی آمدنی کا زیادہ انحصار تیل کی فروخت پر ہے۔ لیکن اب حکومت سیاحت کے ذریعے بھی زرمبادلہ کمانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔