سعودی عرب میں تاریخ میں پہلی بار خواتین کا ریسلنگ مقابلہ منعقد ہوا۔ جمعرات کو ہونے والے مقابلے میں خواتین ریسلرز روایتی ریسلنگ کاسٹیومز کے بجائے مکمل جسم ڈھانپنے والا لباس پہن کر شریک ہوئیں جب کہ مقابلہ دیکھنے کے لیے شائقین بھی بڑی تعداد میں پہنچے۔
سعودی عرب میں خواتین کا پہلا ریسلنگ مقابلہ

1
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ فہد اسٹیڈیم میں ہونے والے ریسلنگ مقابلے میں ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی خواتین سپر اسٹار نتالیہ نیڈہارٹ اور لیسی ایوینز مدِ مقابل تھیں۔

2
خواتین ریسلرز نے روایتی ریسلنگ کاسٹیومز کے بجائے سیاہ لیگنگز اور ڈھیلی ٹی شرٹس پہنی ہوئی تھیں جن سے ان کا جسم مکمل طور پر ڈھکا ہوا تھا۔

3
دونوں خواتین جب اپنے سنہری بالوں کو لہراتی ریسلنگ رنگ میں داخل ہوئیں تو اسٹیڈیم میں بجنے والے میوزک، آتش بازی اور شائقین کے شور میں کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی تھی۔

4
دونوں ریسلرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا لیکن جیت نتالیہ نیڈہارٹ کے حصے میں آئی۔