امریکہ کی ری پبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کے درمیان منگل کو ریاست اوہائیو کے شہر کلیو لینڈ میں پہلا صدارتی مباحثہ ہوا۔ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے اس مباحثے میں دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے پر کڑی تنقید کی۔ مباحثے میں معیشت، کرونا وائرس کے بعد کی صورتِ حال، آئندہ انتخابات سمیت دیگر موضوعات پر امیدواروں نے اپنا اپنا موقف پیش کیا۔
ٹرمپ اور بائیڈن پہلے صدارتی مباحثے میں آمنے سامنے

1
دونوں امیدواروں نے مباحثے کے دوران کرونا وائرس سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر ایک دوسرے پر سخت تنقید کی۔

2
ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اپنے اقدامات کو شاندار قرار دیا۔

3
ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے الزام لگایا کہ صدر ٹرمپ کے پاس وبائی مرض سے بچنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ وہ مہلک وبا سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

4
صدر ٹرمپ نے تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹس کی جانب سے بڑے پیمانے پر دھاندلی کا خدشہ ظاہر کیا۔ جس پر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ڈاک کے ذریعے ڈالے جانے والے ووٹوں پر غیر ضروری طور پر شک کا اظہار کر رہے ہیں۔