رسائی کے لنکس

جنگ بندی ختم؛ اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے

اسرائیل اور حماس کے درمیان سات روز کی جنگ بندی جمعے کی صبح ختم ہو گئی جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اسرائیل نے رفح اور خان یونس پر فضائی حملے کیے۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا کہ جنگ بندی سے ایک گھنٹے قبل غزہ کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ داغا گیا جسے ناکام بنا دیا گیا البتہ حماس کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ غزہ میں 24 نومبر سے شروع ہونے والی جنگ بندی میں دو بار توسیع کی گئی تھی جس کے تحت سات روز میں حماس نے مجموعی طور پر 105 یرغمالوں کو رہا کیا جب کہ اس کے بدلے اسرائیل نے اپنی جیلوں میں قید 240 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا تھا۔


XS
SM
MD
LG