اتوار کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنیئرو میں 30 منٹ کے اضافی کھیل میں جرمنی نے ارجنٹینا کو ایک-صفر سے شکست دے کر چمپئین شپ اپنے نام کرلی۔
جرمنی نے یہ واحد گول اضافی وقت کے دوران کیا؛ اور اس طرح، تاریخ میں پہلی بار ایک یورپی ٹیم نے لاطینی امریکہ کی سرزمین پر دنیائے فٹ بال کا اعلیٰ ترین اعزاز جیتا۔
برازیل فٹ بال ورلڈکپ: جرمنی عالمی چیمپیئن بن گیا

5
جرمنی کے ماریو گوئٹزے نے ارجنٹینا کے خلاف 113 ویں منٹ میں فاتح کُن گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی

6
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں فٹ بال ورلڈکپ کا فائنل ارجنٹینا اور جرمنی کے درمیان کھیلا گیا, اسٹیڈیم میں ستر ہزار شائقین موجود تھے

7
برازیل فٹ بال ورلڈکپ کے فائنل میں جرمنی نے ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے دی

8
برازیل فٹ بال ورلڈکپ کے فائنل میں جرمنی ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دینے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے