رسائی کے لنکس

اب فیس بک پر پوڈکاسٹ اور میوزک سننا ممکن


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا کی مقبول میوزک اسٹریمنگ سروس ’اسپوٹی فائے‘ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فیس بک کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کے تحت صارفین اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر براہِ راست میوزک اور پوڈ کاسٹ سن سکیں گے۔

میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اور فیس بک کی اس شراکت داری سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین فیس بک پر میوزک اور پوڈ کاسٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اسپوٹی فائے کے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ پیر سے فیس بک پر پوڈ کاسٹ اور گانے سننے کے اس نئے فیچر کو امریکہ اور کینیڈا سمیت 27 ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے جب کہ آئندہ ماہ یہ دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔

میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپوٹی فائے کے پیڈ صارفین (معاوضے ادا کرنے والے صارفین) فیس بک پر رہتے ہوئے اور اشتہارات کے بغیر مکمل میوزک اور پوڈکاسٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اس سے قبل صارفین کو میوزک یا پوڈ کاسٹ سننے کے لیے فیس بک پلیٹ فارم کو چھوڑنا پڑتا تھا لیکن اب صارفین کے لیے میوزک اور پوڈکاسٹ سننا ایپ چھوڑے بغیر ممکن ہو گیا ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم فیس بک پر 17 کروڑ سے زائد صارفین ایسے پیجز کے ساتھ منسلک ہیں جن کا دار و مدار پوڈ کاسٹ پر ہے۔ جب کہ تین کروڑ 50 لاکھ کے قریب صارفین پوڈکاسٹ فین گروپس کے ممبرز ہیں۔

اسپوٹی فائے کے بارے میں پاکستانی فن کار کیا کہتے ہیں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:05 0:00

فیس بک نے اسپوٹی فائے کے ساتھ تعلقات کے اپنے اس اقدام کو 'نیچرل نیکسٹ اسٹیپ' قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ سماجی رابطوں کی مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے 19 اپریل 2021 کو اعلان کیا تھا کہ انہوں نے متعدد آڈیو پروڈکٹس لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جن میں کلب ہاؤس اسٹائل کے لائیو آڈیو رومز اور صارفین کے لیے پوڈکاسٹ ڈھونڈنے اور انہیں سننے کا طریقہ کار شامل ہیں۔

فیس بک کی جانب سے آڈیو مارکیٹ میں قدم رکھنے کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب آواز کے ذریعے رابطے کی ایپ کلب ہاؤس (جو صرف آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے) میں دلچسپی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

واضح رہے کہ فیس بک کے علاوہ ٹوئٹر بھی لائیو آڈیو فیچر اسپیسز کی آزمائش کر رہا ہے جب کہ مائیکرو سافٹ کی زیرِملکیت کمپنی لنکڈ ان اور اسپوٹی فائے بھی آڈیو فیچرز کی آزمائش میں مصروف ہیں۔

XS
SM
MD
LG