الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی 'ٹیسلا' کے مالک ایلون مسک کا دو روزہ دورۂ چین اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ ایلون مسک نے دو روزہ دورے کے دوران چین کی بڑی کاروباری شخصیات کے علاوہ اعلٰی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ مسک نے لگ بھگ تین برس بعد چین کا دورہ کیا جس میں نائب چینی وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سمیت دیگر کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ایلون مسک کا دورۂ چین، اعلٰی حکام سے ملاقاتیں

5
مسک نے بیجنگ میں چینی وزیرِ خارجہ سمیت دیگر اعلٰی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

6
ٹیسلا کا ایک پلانٹ شنگھائی میں 'گیگا فیکٹری' کے نام سے 2019 میں قائم کیا گیا تھا جہاں اس کے سب سے زیادہ ملازمین کام کرتے ہیں۔

7
چین الیکٹرک گاڑیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے یہی وجہ ہے کہ ٹیسلا نے رواں برس یہاں ایک اور پلانٹ لگانے کا عندیہ دیا تھا۔

8
مسک کے دورۂ چین کو چین میں بڑی پذیرائی ملی تھی، تاہم دورے کے دوران اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا۔