تصاویر
کراچی میں آٹھویں عالمی اردو کانفرنس
آٹھویں عالمی اردو کانفرنس کا منگل سے آغاز ہوا، جس میں اردو زبان کے کئی ملکی و غیر ملکی شعراء، مصنفین اور ادیب شرکت کر رہے ہیں۔ چار روزہ کانفرنس کو بین الاقوامی سطح پر خوب پذیرائی حاصل ہے جس میں اردو ادب، زبان اور اس کی اہمیت کے حوالے سے پروگرام منعقد کئےجا رہے ہیں۔

1
ضیا محی الدین نے کانفرنس کے پہلے روز کے اختتامی اجلاس میں اردو کلاسیکی ادب کے منتخب حصوں پر مبنی کلام پڑھا

2
معروف مصنفہ ڈاکٹر عالیہ امام ’نفاذ اردو، مسائل اور امکانات‘ کے عنوان پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

3
یہ آٹھویں عالمی اردو کانفرنس ہے جو تسلسل سے ہر سال منعقد کی جا رہی ہے

4
معروف ناول و افسانہ نگار انتظار حسین بھارتی شاعر شمیم حنفی سے بغل گیر ہوتے ہوئے