رسائی کے لنکس

مصر:حکومت مخالف مظاہروں کے بعد کشیدگی میں اضافہ


امریکہ نے مصر میں اپنے اضافی سفارتی عملے کو وہاں سے نکال لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قاہرہ ہوائی اڈے پر غیر ملکیوں کا رش دیکھا گیا ہے۔

مصر میں تشدد کے واقعات میں ایک امریکی طالب علم سمیت تین افراد کی ہلاکت کے بعد شہر سنسان ہیں اور مظاہرین اتوار کو مظاہروں کی تیاری کر رہے ہیں۔

ملک میں مظاہرے صدر محمد مرسی کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر شروع ہوئے تھے۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق مصر میں فوج چوکس ہے اور اس نے متنبہ کیا ہے کہ اگر سیاسی طور پر صورت حال پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی تو اسے آگے آنا پڑے گا۔

مصر کے صدر محمد مرسی کی جماعت ’اخوان المسلمین‘ کے کئی دفاتر پر مظاہرین نے جمعہ کو حملہ کیا جن میں اسکندریہ میں واقع ایک دفتر بھی شامل ہے۔

اس حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں اکیس سالہ امریکی طالب علم بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق پورٹ سعید کے علاقے میں صدر مرسی کے خلاف مظاہروں کے دوران دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

امریکہ نے مصر میں اپنے اضافی سفارتی عملے کو وہاں سے نکال لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قاہرہ ہوائی اڈے پر غیر ملکیوں کا رش دیکھا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG