رسائی کے لنکس

مصر: عبوری حکومت اچانک مستعفی


مصر کے عبوری وزیراعظم ہاضم بیلاوی
مصر کے عبوری وزیراعظم ہاضم بیلاوی

فوج کی حمایت سے قائم کی گئی عبوری حکومت کی طرف سے پیر کو یہ اعلان اچانک کیا گیا۔

مصر کے عبوری وزیراعظم ہاضم بیلاوی نے اچانک اعلان کیا ہے کہ اُن کی کابینہ مستعفی ہو گئی ہے۔

فوج کی حمایت سے قائم کی گئی عبوری حکومت کی طرف سے پیر کو یہ اعلان کیا گیا۔

ہاضم بیلاوی نے یہ اعلان ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران کیا تاہم اُنھوں نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

گزشتہ سال جولائی میں محمد مرسی کو منصب صدارت سے برطرف کیے جانے کے بعد سے مصر میں فوج کی حمایت سے عبوری حکومت قائم کی گئی تھی جو نظام حکومت چلا رہی تھی۔

مصر میں صدارتی انتخابات مارچ میں متوقع ہیں۔

فوج کے سربراہ جنرل فتح السیسی نے بطور صدر کے انتخابات میں شرکت کا باقاعدہ اعلان ابھی کرنا ہے لیکن بہت سے حلقوں کا ماننا ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لیں گے اور اُن کی کامیابی کے امکانات بھی روشن ہیں۔
XS
SM
MD
LG