رسائی کے لنکس

جزیرے سعودی عرب کو دینے کا معاہدہ مصری پارلیمان میں پیش


تیر کا سرخ نشان بحیرہ احمر میں تیران اور صنافیر کے جزائر کا مقام بتاتا ہے
تیر کا سرخ نشان بحیرہ احمر میں تیران اور صنافیر کے جزائر کا مقام بتاتا ہے

مصر اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے سمجھوتہ کا اعلان اپریل میں سامنے آیا تھا۔

مصر کی حکومت نے بحیرہ احمر میں دو جزیروں کو سعودی عرب کے حوالے کرنے کے سمجھوتے کی توثیق کے لیے اسے جمعرات کو پارلیمان میں بھیج دیا ہے۔

قبل ازیں رواں ماہ مصر کے ریاستی مشاورتی ادارے نے اس بات کی سفارش کی تھی کہ قاہرہ کی اعلیٰ عدالت، انتظامی عدالت کے اس فیصلے کو برقرار رکھے جس میں ان دو جزیروں کا کنٹرول سعودی عرب کے حوالے کرنے کے سمجھوتے کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

مصر اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے سمجھوتہ کا اعلان اپریل میں سامنے آنے کے بعد سے مصر میں عوام کی طرف سے تیران اور صنافير کے بیابان جزائر کو سعودی عرب کے حوالے کرنے کے فیصلہ پر احتجاج کیا گیا اور سمجھوتے کے مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ جزائر مصر کی ملکیت ہیں۔

رواں سال جون میں مصر کی ایک اعلیٰ انتظامی عدالت نے اس سمجھوتے کو یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دیا تھا کہ ان جزائر پر مصر کی ملکیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG