ایدھی کے بیٹے، فیصل ایدھی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے والد کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔ اُنھوں نے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ ہفتے کے روز نیشنل اسٹیڈیم، گلشن اقبال میں، ڈیڑھ بجے سہ پہر ادا کی جائے گی اور ایدھی ولیج میں تدفین ہوگی
نامور سماجی کارکن، عبدالستار ایدھی انتقال کر گئے
پاکستان کے مایہ ناز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی انتقال کرگئے۔ عبدالستار ایدھی کے بڑے صاحبزادے فیصل ایدھی نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

1
ان کی وصیت کے مطابق، انہیں اسی قبر میں اور انہی کپڑوں میں سپرد خاک کیا جائے گا جس میں ان کا انتقال ہوا

2
عبدالستار ایدھی کی ’وائس آف امریکہ‘ کے نمائندے کے ساتھ یادگار تصویر

3
عبدالستار ایدھی شوگر، گردوں اور ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے

4
انہیں جمعہ کی شام طبیعت انتہائی خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا