پاکستان کے مختلف شہروں میں منگل کی شام آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر میرپور میں ہوا جہاں درجنوں مکانات تباہ اور سڑکیں دھنس گئیں۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، منڈی بہاؤ الدین، ملتان، اوکاڑہ، قصور، سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد اس کے آفٹر شاکس آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں زلزلے سے تباہی

13
جاتلاں، میر پور کی ایک شاہراہ پر زلزلے کی تباہی کا ایک افسوس ناک منظر

14
میرپور سے ملحقہ علاقے جاتلاں میں زلزلے سے سڑکیں تباہ ہوگئیں جن کی مرمت کا کام جاری ہے۔

15
زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کو میرپور کے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

16
جاتلان میں آنے والے طاقتور زلزلے سے شاہراہوں پر پڑی دراڑ کے قریب لوگ جمع ہیں جبکہ امدادی کاموں میں شریک ایک کرین کو بھی تصویر کے پس منظر میں دیکھا جاسکتا ہے۔