پاکستان کے مختلف شہروں میں منگل کی شام آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر میرپور میں ہوا جہاں درجنوں مکانات تباہ اور سڑکیں دھنس گئیں۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، منڈی بہاؤ الدین، ملتان، اوکاڑہ، قصور، سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد اس کے آفٹر شاکس آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں زلزلے سے تباہی

17
میرپور میں آنے والے زلزلے کا ایک اور زخمی۔ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 300 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میر پور میں زلزلے سے متعدد مکانات اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

18
میرپور کے نواحی علاقے جاتلاں میں زلزلے کے بعد ایک اسپتال کے باہر کھڑے لوگوں کا منظر

19
لاہور میں بھی منگل کی شام آنے والے زلزلے کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے تھے۔

20
چوبیس ستمبر کی شام آنے والے زلزلے کے جھٹکے لاہور میں بھی محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بیشتر افراد خوف کے عالم میں گھروں، دکانوں اور دفاتر کی عمارتوں سے باہر نکل آئے۔