پاکستان کے مختلف شہروں میں منگل کی شام آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر میرپور میں ہوا جہاں درجنوں مکانات تباہ اور سڑکیں دھنس گئیں۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، منڈی بہاؤ الدین، ملتان، اوکاڑہ، قصور، سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد اس کے آفٹر شاکس آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں زلزلے سے تباہی

9
میرپور کے رہائشی مکانات کے ملبے سے کارآمد اشیا نکال رہے ہیں

10
زلزلہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ کچے مکانات کے ساتھ ساتھ پکے مکانات بھی زلزلے کے طاقتور جھٹکوں کا مقابلہ نہ کرسکے

11
زلزلے سے ہونے والی تباہی کا اندازہ زیر نظر تصویر سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔ میر پور کی شاہراہ پر زلزلے سے گہری دراڑیں پڑ گئیں۔ تصویر میں شاہراہ پر کھڑے موٹر سائیکل سوار ان دراڑوں کو دیکھ رہے ہیں۔

12
زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 بتائی جارہی ہے۔ زلزلے سے سڑکیں پھٹ گئیں، بجلی کے کھمبے گر گئے جب کہ ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔