امریکہ میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات سے قبل ووٹنگ میں تیزی آگئی ہے اور ووٹنگ کے لیے مقررہ مقامات پر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آنے لگی ہیں جس سے انتخابی گہما گہمی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
امریکہ میں انتخابات سے قبل ووٹنگ میں تیزی

1
اٹلانٹا میں ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔ امریکہ میں تین نومبر کو الیکشن ڈے سے قبل بھی ووٹرز مقررہ مقامات پر جا کر اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔

2
ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ووٹرز کو سماجی فاصلے کی یاد دہانی کرانے کے لیے زمین پر نشانات لگائے گئے ہیں۔

3
نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں بھی قبل از انتخابات ووٹنگ جاری ہے۔

4
رواں سال کرونا وبا کے باعث امریکہ میں انتخابات سے قبل ووٹنگ اور ڈاک کے ذریعے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے رُحجان میں اضافہ ہوا ہے۔