امریکہ میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات سے قبل ووٹنگ میں تیزی آگئی ہے اور ووٹنگ کے لیے مقررہ مقامات پر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آنے لگی ہیں جس سے انتخابی گہما گہمی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
امریکہ میں انتخابات سے قبل ووٹنگ میں تیزی

5
ریاست ٹیکساس میں صدارتی انتخابات کے لیے 'ارلی ووٹنگ' کا آغاز 13 اکتوبر کو ہوا۔ بڑی تعداد میں لوگ مقررہ مقامات پر ووٹ ڈالنے پہنچ گئے۔

6
امریکہ میں صحتِ عامہ کے نگران ادارے 'سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول' (سی ڈی سی) نے ووٹرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روایتی طور پر قطاروں میں لگ کر ووٹنگ کے بجائے متبادل طریقوں سے ووٹ کا حق استعمال کریں۔

7
اٹلانٹا کا ہاکس اسٹیٹ فارم ارینا جہاں اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے قبل از انتخابات ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

8
ماہرین رواں سال ہونے والے انتخابات کو امریکی تاریخ کے اہم انتخابات میں شمار کر رہے ہیں۔ ان انتخابات میں ریکارڈ ٹرن آؤٹ کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔