وزیرِ اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت اس بات کا حامی نہیں ہے کہ اس وقت چین سے لوگوں کو نکالا جائے۔ ان کے بقول اگر وہاں سے لوگوں کو نکالا جائے گا تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ بیماری وہاں بھی پہنچ جائے گی جہاں اب تک یہ نہیں پہنچی۔