ہیٹی میں ایک آئل ٹینکر کے الٹنے سے لگنے والی آگ کی زد میں آکر 60 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ کئی درجن افراد آتش زدگی سے زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق منگل کی شب ایک ٹینکر ڈرائیور موٹر سائیکل رکشے کو بچاتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور تیل کا ٹینکر الٹ گیا جس سے آگ لگ گئی اور قریب موجود افراد کے ساتھ ساتھ ارد گرد کی آبادی کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے لگ بھگ 60 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔