امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک بار پھر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق ان کے فلوریڈا میں گالف کلب کے باہر ایک مشتبہ مسلح شخص کو دیکھ کر سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے فائرنگ کی جس سے مسلح شخص فرار ہو گیا۔ اس شخص کو بعد ازاں پولیس نے ایک شاہراہ سے گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی اداروں کو گالف کلب کی باڑ کے پار ایک رائفل، کیمرہ، اور دو بیگ ملے ہیں۔ ایف بی آئی اس حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ میڈیا اداروں کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی شناخت ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ٹرمپ جولائی میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔
ٹرمپ پر پھر حملے کی کوشش، مسلح شخص گرفتار

9
ایف بی آئی واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

10
ٹرمپ نے سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کی تعریف کی ہے۔

11
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور نے فرار ہونے سے قبل ایک اے کے 47 طرز کی رائفل پیچھے چھوڑی تھی۔

12
شاہراہیں بند ہونے سے ٹریفک بھی جام ہوا۔