کرونا وائرس میں مبتلا امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریاست میری لینڈ میں واقع والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر میں 72 گھنٹے تک زیرِ علاج رہنے کے بعد پیر کو وائٹ ہاؤس واپس پہنچ گئے۔ وائٹ ہاؤس پہنچنے پر صدر ٹرمپ کے اسٹاف نے اُن کا استقبال کیا۔
صدر ٹرمپ کی اسپتال سے وائٹ ہاؤس واپسی

1
صدر ٹرمپ میں جمعرات کی شب وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اُنہیں جمعے کو اسپتال میں داخل کر لیا گیا تھا۔

2
صدر ٹرمپ بذریعہ ہیلی کاپٹر اسپتال سے وائٹ ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے۔

3
صدر ٹرمپ کے معالج ڈاکٹر شان کونلی نے پیر کی شام میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹروں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی حالت بہتر ہے اور وہ گھر واپس جا سکتے ہیں۔

4
صدر ٹرمپ نے جمعے کو اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ اسی روز صدر ٹرمپ کو بخار کی شدت میں اضافے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔