کرونا وائرس میں مبتلا امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریاست میری لینڈ میں واقع والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر میں 72 گھنٹے تک زیرِ علاج رہنے کے بعد پیر کو وائٹ ہاؤس واپس پہنچ گئے۔ وائٹ ہاؤس پہنچنے پر صدر ٹرمپ کے اسٹاف نے اُن کا استقبال کیا۔
صدر ٹرمپ کی اسپتال سے وائٹ ہاؤس واپسی

5
صدر ٹرمپ نے اپنی نئی ٹوئٹ میں بھی کہا کہ کرونا وائرس سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اسے اپنے اوپر حاوی ہونے دیں۔ اُن کے بقول وہ اس وقت خود کو 20 برس کم عمر محسوس کر رہے ہیں۔

6
وائٹ ہاؤس پہنچنے پر صدر ٹرمپ نے میڈیا کے کیمروں کو دیکھ کر اپنے دونوں انگوٹھے فضا میں بلند کیے اور چہرے سے ماسک اُتار دیا۔

7
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے کرونا کے علاج کے لیے زبردست ادویات تیار کرلی ہیں اور ویکسین بھی جلد آنے والی ہے۔