ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
امریکہ کی 250 سالہ تاریخ میں اقتدار کی پر امن منتقلی اس کی جمہوری اقدار کا ایک خاص نشان ہے۔ امریکی جمہوری روایات کے تحت پیر کو اقتدار کی منتقلی کا عمل ایک بار پھر ہونے والا ہے۔
امریکہ کے 45ویں صدر رہنے والے ڈونلڈ ٹرمپ اب 47ویں صدر کی حیثیت سے ایک بار پھر حلف اٹھائیں گے۔ 2016 کے صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد وہ جنوری 2017 سے جنوری 2021 تک امریکہ کے صدر رہے تھے۔
نومبر 2020 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ان کو جو بائیڈن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ البتہ نومبر 2024 کے الیکشن میں انہوں نے ڈیموکریٹ امیدوار اور نائب صدر کاملا ہیرس کو شکست دے کر ایک بار پھر کامیابی حاصل کی۔
پیر 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔