رسائی کے لنکس

آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ: بھالو کو بچانے کتا نکل پڑا


آسٹریلیا کے جنگلات میں گزشتہ کئی دنوں سے بھڑکتی آگ نے جہاں ایک طرف کئی انسانوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگایا ہے وہیں اس آگ سے جنگلی حیات کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

آگ سے خاص طور پر وہ کوالا ​(خرسک۔ ریچھ نما ایک جانور) بھی شدید خطرے میں ہیں جو آسٹریلیا کے ان جنگلات میں بکثرت پائے جاتے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ان کوالا کو بچانے کے لیے اب ایک کتے کو اس کام پر مامور کیا گیا ہے۔ بیئر نامی یہ کتا اپنی سونگھنے کی حسِ کا استعمال کرتے ہوئے آگ میں گھرے ہوئے کوالا کو تلاش کرتا ہے تاکہ ریسکیو اہلکار انہیں بچا سکیں۔

بیئر ایک تربیت یافتہ کتا ہے جسے کوالا اور ایک اور جنگلی جانور ’کول‘ کو ڈھونڈنے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے 'کوالا' خطرے میں
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:40 0:00

عام حالات میں بیئر کا کام ایسے کوالا تلاش کرنا ہے جو زخمی یا بیمار ہوں اور انہیں تحقیقی مقاصد کے لیے ڈھونڈا جاتا ہے۔ لیکن اب بیئر اپنے نئے مشن پر ہے جس میں اس کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

یہ کتا آگ کے شعلوں میں گھرے جنگلات میں جاتا ہے۔ اس لیے اس کی حفاظت کے لیے پنجوں پر مخصوص موزے پہنائے جاتے ہیں تاکہ اس کے پاؤں آگ سے نہ جلیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ اب پھیل کر 25 لاکھ ایکڑ زرعی رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے جب کہ اس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور سیکڑوں گھر خاکستر ہو چکے ہیں۔

یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جنگلات میں آگ کی وجہ سے کوالا سمیت تقریباً 350 جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

کوالا نامی یہ جانور آسٹریلیا کے جنگلات میں بکثرت پایا جاتا ہے۔
کوالا نامی یہ جانور آسٹریلیا کے جنگلات میں بکثرت پایا جاتا ہے۔

رومین کرسٹیس کیو اس کتے کے رکھوالے اور ایک ماہر ماحولیات ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوالا کو ماحولیاتی تبدیلیوں اور بیماریوں سے بہت خطرات ہیں لیکن اس آگ نے ان کی زندگیوں کو لاحق خطرات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوالا کو بچانے کے لیے ہمیں مزید بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

XS
SM
MD
LG