پاکستان میں معذور افراد کے لیے ملازمتوں کا کوٹہ ہونے کے باوجود ایسے افراد کے لیے نوکری حاصل کرنا انتہائی مشکل ہے۔ ثمن خان ہمیں ایک ایسے مرکز کے بارے میں بتا رہی ہیں جہاں ہاتھ اور پاؤں سے معذور یا سُننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم افراد مختلف برینڈز کے لیے کام کر کے روزگار کما رہے ہیں۔