رسائی کے لنکس

نوجوان پاکستانی کوہ پیما نے شمالی امریکہ کی بلند ترین چوٹی سر کر لی

ابھرتے ہوئے نوجوان پاکستانی کوہ پیما اسد میمن نے شمالی امریکہ کی بلند ترین چوٹی "ڈینالی" کو سر کر لیا۔

امریکی ریاست الاسکا میں موجود ڈینالی نامی چوٹی 20 ہزار 200 فٹ بلند ہے، جہاں زیرو درجہ حرارت اور طوفانی ہواؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے انھوں نے 28 مئی کی سہ پہر کو چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرایا۔

یہ اسد کی تمام سات براعظموں کی بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کی جستجو کا تازہ ترین قدم ہے۔ اسد علی میمن دس مئی کو الاسکا پہنچے تھے اور تیرہ مئی کو اپنے اس مشن پر روانہ ہوئے تھے۔

اسد، ڈینالی کی اپنے تازہ ترین اور چوتھی کامیابی کے ساتھ دنیا کے سات بر اعظموں کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کے اپنے خواب کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔ اسد اس قبل تین مختلف براعظموں میں واقع ماؤنٹ کیلی مانجیرو، اکونگوا، اور البروس سر کر چکے ہیں۔
اپنے اگلے چیلنج پر نظر رکھتے ہوئے، اسد میمن نے اس سال کے آخر میں اوقیانوسیہ کی سب سے اونچی چوٹی کارسٹینز پیرامڈ سر کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

اسد علی میمن کا کہنا ہے کہ وہ سال 2023 کے آخر تک اپنا سات براعظموں کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔


XS
SM
MD
LG