امریکہ کی جانب سے دو مئی 2011 کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں کیے گئے خصوصی آپریشن میں دنیا کے مطلوب ترین شخص اور القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو دس سال مکمل ہو گئے ہیں۔ امریکی فورسز کے اس حملے میں ایبٹ آباد میں اس کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں اسامہ بن لادن مقیم تھے۔ اس آپریشن کو 10 برس مکمل ہونے کے بعد اس کمپاؤنڈ کی کیا صورتِ حال ہے اور وہاں لوگ کیسے زندگی گزار رہے ہیں جانیے فروری 2021 میں لی گئی ان تصاویر میں۔۔۔
اُسامہ بن لادن کا کمپاؤنڈ اب بچوں کا کرکٹ گراؤنڈ

1
اُسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ میں امریکہ کے خصوصی آپریشن کے بعد اسے مسمار کر دیا گیا تھا اب یہاں کھلا میدان ہے جہاں بچے کھیلتے دکھائی دیتے ہیں۔

2
کمپاؤنڈ کی خالی جگہ پر اب بچے کرکٹ کھیلتے دکھائی دیتے ہیں۔

3
امریکی فورسز کے تین ہیلی کاپٹرز نے دو مئی 2011 کو یہاں کارروائی کی تھی۔ یہ ہیلی کاپٹرز افغانستان سے آئے تھے۔

4
کمپاؤنڈ کے آس پاس لوگ روز مرہ کے کاموں میں مصروف نظر آتے ہیں۔