بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی وادی کی معتدل اور خوش گوار آب و ہوا پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ وادی میں موسمِ گرما کے دوران درجۂ حرارت بڑھ گیا ہے۔ برف باری میں کمی اور بے وقت بارشیں نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں۔ کچھ علاقوں میں زمین کے سرکنے کی اطلاعات بھی ہیں۔
بھارتی کشمیر میں درختوں کی کٹائی

5
محکمۂ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ درختوں کی کٹائی سے متعلق غیر قانونی مداخلت کنٹرول نہیں کر سکتے۔

6
جہاں پہلے گھنے جنگلات ہوا کرتے تھے، آج وہاں درخت موجود نہیں ہیں۔

7
محکمۂ جنگلات نے درختوں کی کٹائی روکنے کے لیے ایک 'فاریسٹ پروٹیکشن فورس' قائم کی تھی۔ اس کے باوجود درختوں کی کٹائی روکی نہیں جا سکی۔

8
محکمۂ جنگلات کے مطابق ان کے پاس افرادی قوت کی کمی ہے۔