پاکستان کے شہر لاہور میں واقع معروف درگاہ داتا دربار کے باہر ہونے والے ایک مبینہ خود کش حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
تصاویر: داتا دربار کے نزدیک دھماکہ

5
دھماکے کے بعد جائے واقعہ کو سیل کردیا گیا ہے اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار وہاں سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

6
دھماکے کے بعد داتا دربار کو زائرین کے لیے بند کردیا گیا ہے اور وہاں پہلے سے موجود زائرین کو عقبی دروازے سے باہر نکال دیا گیا ہے۔

7
حملے کا نشانہ مزار کے باہر تعینات ایلیٹ فورس کے اہلکار تھے۔

8
حملہ بدھ کی صبح مشہور صوفی بزرگ حضرت علی ہجویری کے مزار کے گیٹ نمبر دو کے باہر سڑک پر موجود ایلیٹ فورس کی گاڑی کے نزدیک ہوا۔