پاکستان کے شہر لاہور میں واقع معروف درگاہ داتا دربار کے باہر ہونے والے ایک مبینہ خود کش حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
تصاویر: داتا دربار کے نزدیک دھماکہ

1
آئی جی پولیس پنجاب عارف نواز نے دھماکے کے خود کش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

2
خود کش حملہ بدھ کی صبح درگاہ کے باہر سڑک پر کھڑی پولیس کی ایلیٹ فورس کی گاڑی پر کیا گیا۔

3
آئی جی پنجاب کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ حملے میں سات کلو گرام سے زیادہ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حملہ آور دربار کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوجاتا تو زیادہ جانی نقصان ہوسکتا تھا۔

4
دھماکے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔