رسائی کے لنکس

عمان اور یمن میں شدید سمندری طوفان، پانچ افراد ہلاک


یمن
یمن

طوفان کے ٹکرانے سے قبل ہی شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اور پھر تیز ہواؤں اور بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔

سمندری طوفان 'میکونو' ہفتہ کو علی الصبح جزیرہ نما عرب کے دو ملکوں عمان اور یمن سے ٹکرایا اور حکام نے پانچ افراد کے ہلاک اور 30 کے لاپتا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

طوفان کے ٹکرانے سے قبل ہی شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اور پھر تیز ہواؤں اور بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔

عمان کے تیسرے بڑے شہر سلالہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور سڑکوں پر کئی فٹ پانی کے باعث سیلابی صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے۔

کئی علاقوں سے متاثرہ افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیے جانے کا بھی بتایا گیا ہے۔

یہاں صبح کے بعد بارش تو رک گئی تھی لیکن شدید طوفانی ہواؤں کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

حکام کے مطابق لاپتا ہونے والوں میں یمنی، بھارتی اور سوڈانی باشندے شامل ہیں اور خدشہ ہے کہ ان میں سے بعض موت کا شکار ہو چکے ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے باعث 170 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کے ساتھ ہواؤ کا باعث بنا ہے جو کہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہیں اور اس سے شدید نقصان کا خدشہ ہے۔

سلالہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو جمعرات کو دیرے گئے بند کر دیا گیا تھا لیکن اس سے قبل ہی طوفان کے پیش نظر بہت سے سیاح یہاں سے روانہ ہوگئے تھے۔ اسی شہر کی بندرگاہ کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

عمان میں ماہرین موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ سلالہ اور گردو نواح میں 200 ملی میٹر سے زائد بارشیں ہو سکتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG