رسائی کے لنکس

امریکہ میں مریضوں کی تعداد 8 لاکھ، اموات 45 ہزار


ریاست ہائے متحدہ امریکہ پر کرونا وائرس کے حملے بدستور جاری ہیں جن سے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ اور اموات کی تعداد 45 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ اور سویڈن میں ایک بار پھر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق 210 ممالک اور خود مختار علاقوں میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ڈھائی ملین یعنی 25 لاکھ اور اموات ایک لاکھ 77 ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں۔ ان میں سے ڈیڑھ لاکھ ہلاکتوں اور 20 لاکھ مریضوں کا تعلق شمالی امریکہ اور یورپ سے ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 828، اٹلی میں 534، فرانس میں 531، اسپین میں 430، سویڈن میں 185، جرمنی میں 171، بیلجیم میں 170، نیدرلینڈز میں 165، برازیل میں 154، کینیڈا میں 141 اور ترکی میں 119 افراد ہلاک ہوئے۔ ایران میں 88، بھارت میں 53 اور روس میں 51 مریض دم توڑ گئے۔

امریکہ میں منگل کی شام تک 23 ہزار نئے کیسز اور 2612 مزید اموات کا پتا چلا ہے۔ ملک میں اب تک کرونا وائرس کے ساڑھے 41 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں 8 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ مثبت آئے ہیں اور 45 ہزار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ریاست نیویارک کے 19693 شہری اب تک جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ امریکہ کی 8 دوسری ریاستوں میں بھی ایک ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔ نیوجرسی میں 4753، مشی گن میں 2700، میساچوسیٹس میں 1961، پینسلوانیا میں 1564، الی نوئے میں 1438، کنیٹی کٹ میں 1423، لوزیانا میں 1405 اور کیلی فورنیا میں 1280 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اسپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار، اٹلی میں ایک لاکھ 83 ہزار، فرانس میں ایک لاکھ 58 ہزار، جرمنی میں ایک لاکھ 48 ہزار، برطانیہ میں ایک لاکھ 29 ہزار، ترکی میں 95 ہزار، ایران میں 84 ہزار اور چین میں 82 ہزار ہے۔

مزید جن ملکوں میں کرونا وائرس کے مریض تیزی سے بڑھ رہے ہیں ان میں روس، بیلجیم، برازیل، کینیڈا، نیدرلینڈز، سوئزرلینڈ، پرتگال، بھارت اور میکسیکو شامل ہیں۔

امریکہ کرونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے والے ملکوں میں سرفہرست ہے۔ اس کے بعد روس میں 21 لاکھ 42 ہزار ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ چین نے اس بارے میں اعداد و شمار جاری نہیں کیے۔

جرمنی میں 17 لاکھ 28 ہزار، اٹلی میں 14 لاکھ 50 ہزار، اسپین میں 9 لاکھ 30 ہزار، متحدہ عرب امارات میں 7 لاکھ 90 ہزار، ترکی میں 7 لاکھ 13 ہزار، جنوبی کوریا میں 5 لاکھ 71 ہزار، کینیڈا میں 5 لاکھ 65 ہزار اور برطانیہ میں 5 لاکھ 35 ہزار ٹیسٹ کروائے جاچکے ہیں۔

کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والی کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اب تک 6 لاکھ 86 ہزار مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ان میں جرمنی کے 95 ہزار، امریکہ کے 82 ہزار، اسپین کے بھی 82 ہزار، چین کے 77 ہزار، ایران کے 60 ہزار، اٹلی کے 51 ہزار اور فرانس کے 39 ہزار شہری شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG