رسائی کے لنکس

کرونا وائرس بند مقام پر 14 منٹ تک ہوا میں رہ سکتا ہے


Coronavirus
Coronavirus

کیا کرونا وائرس ہوا کے ذریعے پھیل سکتا ہے؟ اس سوال کا جواب ہے، ''جی ہاں، یہ ممکن ہے''۔

عالمی ادارہ صحت نے حال میں اس امکان کو تسلیم کیا ہے کہ کرونا وائرس بعض مخصوص حالات میں ہوا کے ذریعے پھیل سکتا ہے۔

حال میں پرہجوم بند مقامات پر، جن میں ریسٹورنٹس، کلب اور گرجاگھر شامل تھے، بیماری پھیلنے سے اندازہ ہوا کہ اگر سماجی فاصلے کے اقدامات پر سختی سے عمل نہ کیا جائے تو وائرس ہوا میں اتنی دیر رہ سکتا ہے کہ ممکنہ طور پر دوسروں کو متاثر کرسکے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ بند مقامات پر ہوا کی گزرگاہ بہتر نہ ہونے کی وجہ سے وائرس پھیلا اور اسے معمول سے زیادہ وقت ہوا میں رہنے کا موقع ملا۔

مئی میں شائع کی گئی ایک رپورٹ میں ماہرین کا کہنا تھا کہ بات چیت کے دوران سانس کے ساتھ خارج ہونے والے چھینٹے بند مقامات پر 8 سے 14 منٹ تک ہوا میں رہ سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہوا میں وائرس کی موجودگی سے سب سے خطرے میں وہ ڈاکٹر اور طبی عملہ ہوتا ہے جو مریضوں کو خاص خدمات فراہم کرتا ہے جن میں سانس کی نالی میں ٹیوب ڈالنا یا انھیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا شامل ہیں۔

طبی حکام ہدایت کرتے ہیں کہ ایسے مواقع پر حفاظتی ماسک اور دوسرا سامان استعمال کیا جائے، تاکہ خطرے سے بچا جاسکے۔

سائنس دان کہتے ہیں کہ بند مقامات کے مقابلے میں کھلی فضا میں خطرہ بہت کم ہوتا ہے، کیونکہ سانس کے ساتھ خارج ہونے والے چھینٹے تازہ ہوا میں تحلیل ہوجاتے ہیں اور کرونا وائرس منتقل ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG