رسائی کے لنکس

شام اور عراق میں داعش کے 16 ٹھکانوں پر فضائی حملے


داعش
داعش

امریکی فوج نے ہفتے کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ فضائی کارروائیاں جمعے اور ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے صبح کی گئیں، جنھیں ’ آپریشن انہیرنٹ رزالو‘ کا نام دیا گیا ہے

امریکہ اور اتحادی افواج نے داعش کے شدت پسند گروپ کےاہداف کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، گذشتہ دو دِنوں کے دوران، عراق اور شام میں مزید 16 فضائی حملے کیے گئے۔

امریکی فوج نے ہفتے کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ فضائی کارروائیاں جمعے اور ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے صبح کی گئیں، جنھیں ’ آپریشن انہیرنٹ رزالو‘ کا نام دیا گیا ہے۔

لڑاکا طیاروں اور بغیر پائلٹ کے جہازوں کی مدد سے بیجی، فلوجہ، مخمور، موصل، رمادی، سنجار اور تل افار 16 فضائی کارروائیاں کی گئیں، جن کی منظوری عراق وزارت دفاع نے دی تھی۔
شام میں، اتحادی افواج نے ہساکہ، رقہ اور تل ابیض کے قرب و جوار کو ہدف بنایا، جس دوران گاڑیاں اور لڑائی کے ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

امریکی حکام کے مطابق، شام اور عراق میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں کی تباہی سے اس دہشت گرد گروہ کی دہشت گردی اور حربی کارروائیوں کی صلاحیت کو مزید کمزور کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG