دنیا بھر میں بڑھتی گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے آگاہی کے لیے مختلف ملکوں میں مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق جملے درج تھے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں پر توجہ دلانے کے لیے دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے

5
مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2030 تک کوئلے اور تیل سے چلنے والے منصوبوں کو ایسی توانائی پر منتقل کیا جائے جسے ری سائیکل کیا جا سکے۔

6
انڈونیشیا میں حالیہ دنوں جنگل میں لگنے والی آگ سے تقریباً 8 لاکھ ایکڑ پر پھیلے جنگلات متاثر ہوئے ہیں۔ جس کے باعث ملک کے بیشتر شہروں سمیت انڈونیشیا کے پڑوسی ممالک بھی زہریلے دھویں کی لپیٹ میں ہیں۔

7
فلپائن میں ہونے والے مظاہرے میں اسکول کے طلبأ کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ کائنات میں انسانوں کی بقا کا واحد راستہ دنیا کا موسم معتدل رکھنے میں ہی ہے۔

8
جرمنی میں ہونے والا مظاہرہ برلن کے برینڈن برگ گیٹ پر منعقد کیا گیا جس میں مظاہرین نے منفرد انداز سے موسمیاتی تبدیلیوں کی آگاہی کے لیے متعلقہ اداروں کو اپنی جانب متوجّہ کیا۔