دنیا بھر میں بڑھتی گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے آگاہی کے لیے مختلف ملکوں میں مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق جملے درج تھے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں پر توجہ دلانے کے لیے دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے

1
ایشیا پیسیفک سمیت دُنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر توجہ دلانے کے لیے ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں لاکھوں افراد شرکت کر رہے ہیں۔

2
ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف سب سے پہلا مظاہرہ آسٹریلیا میں منعقد کیا گیا۔ جس میں تقریباً تین لاکھ افراد نے شرکت کی۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا کو دنیا بھر میں کوئلہ درآمد کرنے والا بڑا ملک سمجھا جاتا ہے۔

3
ریلیوں میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر دنیا کے بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت کو کنٹرول نہ کیا گیا تو گلیشیئرز بگھلنے کا عمل اور تیز ہو جائے گا۔ جس کے باعث سمندر کی سطح کئی فٹ تک بلند ہو جائے گی۔

4
یورپ کے بیشتر ممالک میں مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ 2025 تک پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی جگہ ماحول دوست گاڑیاں متعارف کرائی جائیں۔