چارو ماچھی صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں واقع آب شاروں کی وادی ہے۔ یہ خضدار سے شہداد کوٹ کی جانب جانے والی قومی شاہ راہ سے 80 کلو میٹر دور ہے۔
بلوچستان میں آب شاروں کی وادی چارو ماچھی

5
چارو ماچھی کی خوب صورت آب شاروں کو دیکھنے کے لیے صوبے بھر سے لوگ آتے ہیں۔

6
آب شار میں جھلملاتے پانی کا منظر دیکھنے والی آنکھوں کے لیے دلکشی کا سبب ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بلوچستان آنے والے سیاحوں نے اگر چارو ماچھی نہیں دیکھا تو کچھ بھی نہیں دیکھا۔

7
جو لوگ آب شار کے بہتے پانی میں کسی سبب نہا نہ سکتے وہ بھی کم از کم اس کے ٹھنڈے پانی سے منہ ہاتھ اور پیر ضرور دھوتے ہیں۔ تازگی کے لیے یہاں کا ٹھنڈا پانی اور پرسکون ماحول قدرت کا عطیہ ہے۔

8
یہاں آنے والے سیاح کہتے ہیں کہ ایسے منظر واقعی کبھی کبھی نایاب معلوم ہوتے ہیں۔