دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اب آپ گھر بیٹھے ٹیکسی منگوا سکتے ہیں اور آپ کو کرایہ بھی پہلے سے ہی معلوم ہوجاتا ہے۔ یہ سروس آن لائن ہے اور ملک میں اسمارٹ فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر اس سروس کا زیادہ استعمال بھی کیا جارہا ہے۔