رسائی کے لنکس

کینڈا میں انتخابات دو مئی کو ہوں گے


کینڈا میں انتخابات دو مئی کو ہوں گے
کینڈا میں انتخابات دو مئی کو ہوں گے

کینڈا نے قومی انتخابات کے لیے دو مئی کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ یہ گزشتہ سات برسوں میں چوتھے انتخابات ہوں گے ۔
جمعے کےروز بائیں بازو کی اعتدال پسند حز ب اختلاف کی جماعتوں نے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کی اقلیتی قدامت پسند حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور کی تھی ۔

کینڈا کے گورنر جنرل ڈیوڈ جانسٹن نے مسٹر ہارپر سے ملاقات کے بعد ہفتے کے روز پارلیمنٹ تحلیل کر دی ۔ مسٹر جانسٹن کینڈا میں تاج برطانیہ کی نمائندگی کرتے ہیں ۔
رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ قدامت پسند ایک بار پھر پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کر سکتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ انہیں کلی اکثریت حاصل ہو۔

حزب اختلاف کی اہم جماعت لبرل پارٹی ، کے لیڈر مائکل اگناٹیف نے حزب اختلاف کی دوسری دو جماعتوں ، نیو ڈیموکریٹس اور بلاک کیو بیکوئس کے ساتھ اتحاد کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جو جماعت پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرے اسے نئی حکومت بنانی چاہیے ۔

XS
SM
MD
LG