کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 246 کراچی VIII میں ضمنی انتخابات کے تحت جمعرات کو پولنگ ہوئی۔ پولنگ کے لئے حلقے میں مجموعی طور پر 213 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے جبکہ انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کی جانب سے جگہ جگہ پولنگ کیمپس بھی لگائے گئے تھے۔ شہر میں اس موقع پرسخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس و رینجرز کی بھاری نفری موجود رہی۔ باقی سرگرمیوں پر نظر ڈالنے کے لئے تصویری جھلکیاں ملاخطہ کریں:
کراچی میں ضمنی انتخابات کی تصویری جھلکیاں

13
الیکشن ڈیوٹی پر تعینات رینجرز کے اہلکار کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار نظرآرہے ہیں

14
لیاقت آباد کے ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر کا منظر۔ مرد و خواتین ووٹرز اپنی باری کے انتظار میں ۔

15
ایک بزرگ شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد بیٹے کے ہمراہ گھر واپس جارہے ہیں

16
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لگایا گیا الیکشن کیمپ