لندن کے رائل البرٹ ہال میں اتوار کو پچھترویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا ایوارڈز) کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں فن کاروں نے ریڈ کارپٹ کی رونقیں بڑھائیں۔ رنگا رنگ تقریب میں نیٹ فلکس کی ویسٹرن فلم 'دی پاور آف دی ڈوگ' نے بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ سائنس فکشن فلم 'ڈیون' رنگا رنگ شام میں سب سے زیادہ یعنی پانچ ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ تقریب کی چند جھلکیاں اس پکچر گیلری میں۔
بافٹا ایوارڈز: ریڈ کارپٹ پر فن کاروں کے جلوے

5
اداکارہ ایریانا ڈیبوس کو فلم 'ویسٹ سائیڈ اسٹوری' کے لیے بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

6
بہترین غیر انگریزی زبان کی فلم کا ایوارڈ 'ڈرائیو مائی کار' کے نام رہا۔

7
'دو نوٹ فیڈ دی پیجنز' کو مختصر برطانوی اینی میشن کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

8
اداکارہ لیشانا لِنچ کو 'رائزنگ اسٹار' کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔